نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

محرم الحرام کے دوران کورونا سے عوام کا تحفظ یقینی بنانے پر زور


 محرم الحرام کے دوران کورونا سے عوام کا تحفظ یقینی بنانے پر زور


اسلام آباد(نوائے درویش رپورٹ) منصوبہ بندی وترقی کے وزیر اسد عمر نے وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ آئندہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہت ذمہ دار ہیں اور انہوں نے بہت صبر کا مظاہرہ اور مختلف طبی ہدایات کی پاسداری کی۔ اگر محرم الحرام تک اسی جذبے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو اس سے طبی مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اسد عمر نے کہا کہ طبی ہدایات پر عملدرآمد کے ساتھ مختلف شعبوں کو کھولا جانا چاہیے۔ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی موجود ہے، اگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو دوبارہ وبا پھیل سکتی ہے۔
فورم کو آگاہ کیا گیا کہ معاشرتی دوری کے اقدامات اور چہرے پر ماسک پہننے کو یقینی بنانے کے لئے ایک مکمل ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے۔ فیس ماسک اور سادہ کپڑوں کے ماسک کے استعمال سے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts