بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر شیلنگ، خاتون جاں بحق، 9 کشمیری زخمی
لیپا (نوائے درویش رپورٹ )بھارت کی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے جڑے آزاد کشمیر کے دو اضلاع میں بلااشتعال شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے وادی لیپا کے مختلف گاؤں میں صبح 4 بجے سے ہی شیلنگ شروع کردی تھی، جس میں مارٹر گولوں اور آرٹلری کا استعمال کیا گیا۔ہٹیاں بالا کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نعمان منظور کا کہنا تھا کہ شیلنگ اس قدر شدید تھی کہ قدرے محفوظ تصور کیے جانے والے گاؤں ریشیان بھی نشانہ بنا جو لیپا سے 25 کلومیٹر دور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریشیان میں شیلنگ سے پولیس کانسٹیبل معصوم پیرزادہ کی 37 سالہ اہلیہ عطیہ بی بی شہید ہوگئیں اور دیگر دو خواتین 40 سالہ آمنہ بی بی اور 18 سالہ عائشہ عزیز زخمی ہوئیں۔
No comments:
Post a Comment