شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔
ہائیکورٹ میں نیب انکوائری میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ سے متعلق نیب انکوائریز میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔
شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔
No comments:
Post a Comment