نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

حکومت کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 144 سے بڑھا کر 203 ارب روپے کرنے کا اعلان


حکومت کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 144 سے بڑھا کر 203 ارب روپے کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے غربت مٹاؤ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ حکومت نے کووِڈ 19 کے سلسلے میں شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو ایک کھرب 44 ارب روپے سے بڑھا کر 2 کھرب 3 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وزیراطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے سے اب ایک کروڑ 69 لاکھ گھرانے اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے جس سے پاکستان کی تقریباً آدھی سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر بھی بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ترقی پذید ممالک کے مقابلے ہمارے ملک کو یہ اعزاز حاصل کہ ہم نے سب سے بروقت، سب سے تیز، سب سے شفاف اور سب سے منظم طریقے سے سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام شروع کیا۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ رقم کی ترسیل جاری ہے جب تک تمام ایک کروڑ 69 لاکھ افراد کو رقم منتقل نہیں ہوجائے گی اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ بالکل اصولوں پر بنیاد اور ڈیٹا پر مبنی خودکار پروگرام تھا جس میں وزیراعظم پاکستان کو بھی کسی رد و بدل کا اختیار نہیں تھا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts