نواب زین یار جنگ بہادر
(تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)
نواب زین یار جنگ بہادر،انجینئر اور نقشہ نویس۔ آپ نے علامہ محمد اقبال ؒکے مزار کا نقشہ بنایا تھا۔ نواب صاحب چودھری محمد حسین کی دعوت پر حیدرآباد دکن سے لاہور تشریف لائے اور بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر علامہ اقبال کی قبر کا جائزہ لیا اور پھر آپ نے موجودہ مزارِ اقبال کا نقشہ تیار کیا۔
اس سے پہلے بنائے جانے والے نقشوں سے مجلسِ مزارِ اقبال کی کمیٹی نے اتفاق نہیں کیا تھا۔ مزارِ اقبال کی تعمیر کا آغاز 1946ءسے 1950ءتک رہا۔ نواب زین یار جنگ کا انتقال 16 مئی 1961 کو ہوا۔







No comments:
Post a Comment