نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ماں ہمیشہ رہتی ہے



ماں ہمیشہ رہتی ہے


عثمان امجد


ماں ہمیشہ رہتی ہے
آنکھیں موندو
سر کو جھکاو ¿
دل میں جھانکو
اک رِیل چلے گی
کچھ نقش بنیں گے
یادوں کی ہوا کچھ تیز چلے گی
بہت سی باتیں گڈمڈ ہوں گی
کبھی وہ چاند سا چہرہ دھندلاہوگا
کبھی ہر اک نقش روشن ہوگا
کئی ادائیں خود کو دہرائیں گی
اسکی مسکراہٹیں اور قہقہے
تمہارے ہونٹوں کو مسکان دیں گے
تمہاری آنکھیں مسکرا اٹھیں گی
اسکے دل پہ منڈلاتا غم کا لمحہ
تمہاری آنکھیں نم کرے گا
تم جو چاہو تو آج بھی
گھر کی دہلیز پہ اسے اپنا منتظر پاو ¿
تم جو چاہو تو آج بھی
ان آنکھوں سی امڈتی محبت کا ہالہ
تمیں گھیر لے گا
تم جو چاہو تو آج بھی
اسکی دعائیں تم پہ سایہ فگن رہیں گی
تم جو چاہو تو آج بھی
اسکی بانہوں کی گرمی ،سانسوں کی مہک
اور جسم کی باس
مجسم ہو سکتی ہے
بس
آنکھیں موندو ، دل میں جھانکو
ماں وہاں رہتی ہے
ماں ہمیشہ رہتی ہے

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts