نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سندھ میں بھی بورڈ کے امتحانات منسوخ، طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا


سندھ میں بھی بورڈ کے امتحانات منسوخ، طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز) سندھ حکومت نےبھی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سندھ میں میٹرک اور انٹر کے پرچے نہیں ہوں گے اور طلبہ کوپروموٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ سندھ حکومت کی تعلیمی سٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے اور بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے لیکن طلبہ کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کے لیے قانون تبدیل ہوگا کیونکہ امتحانی بورڈ کے موجودہ قانون کے تحت طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کرسکتے۔وزیرتعلیم سندھ نے بتایا کہ طلبہ کی پرسنٹیج تبدیل کی جائے گی تاکہ انہیں اگلی کلاس میں داخلہ لینے میں پریشانی نہ ہو۔
واضح رہے کہ سندھ میں اس سے قبل صرف پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا۔وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سکولوں کو بند نہیں رکھا جاسکتا، بچوں کی تعلیم کو بھی دیکھنا ہے، اسی لیے کچھ دنوں میں آن لائن تعلیمی نظام کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts