ٹک ٹاک سٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتی، حریم شاہ
دبئی(نیٹ نیوز) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کہتی ہیں کہ اگر وہ ٹک ٹاک سٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتیں۔
ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ وہ بہت صاف گو ہیں، ان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا ہوتا رہتا ہے۔ جتنی بھی ویڈیوز بنائیں وہ متنازع نہیں تھیں بس ان کو ایک خاص قسم کا رنگ دیا گیا۔ اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ٹک ٹاک سے انہیں اتنی شہرت ملے گی، ٹک ٹاک سٹار بننے کے بعد ان کے والدین ناراض تھے کیونکہ خاندان میں کوئی بھی لڑکی پہلے میڈیا میں نہیں آئی تھی، اس سے والدین ضرور دل گرفتہ تھے لیکن اب وہ مجھ سے راضی ہیں۔
No comments:
Post a Comment