نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کھلاڑیوں کا جھوٹ پکڑنے کے ٹیسٹ کا مطالبہ


کھلاڑیوں کا جھوٹ پکڑنے کے ٹیسٹ کا مطالبہ


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرپٹ کرکٹرز کو پکڑنے کیلئے منفرد تجویز سامنے آئی ہے ، یہ تجویز رمیز راجا کی طرف سے آئی ہے انہوںنے کھلاڑیوں کا جھوٹ پکڑنے کے ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا۔
سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کے باقاعدگی سے جھوٹ پکرنے کے ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے، افغان وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ پر فکسنگ کے جرم میں 6 سالہ پابندی پر رمیز نے کہاکہ جس طرح کورونا وائرس کی وبا کے دوران انسانی جسم کا ٹمپریچر معلوم کرنے کا آلہ موجود ہے، کاش اسی طرح کی کوئی چیز کرکٹرز کے اندر کا بھید معلوم کرنے کیلئے بھی ہوتی جس سے ہم آسانی سے معلوم کرلیتے کہ کون سا کھلاڑی فکسر بننے والا ہے، اس حوالے سے ’لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ‘ ہوسکتا ہے، جس طرح کھلاڑیوں کا رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیا جاتا ہے، اسی طرح ہمیں لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ بھی لینا چاہیے، ایسا باقاعدگی سے کریں تاکہ اگر کوئی فکسنگ میں ملوث ہے تو پتا چلایا جا سکے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts