نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

”ارتغرل غازی“نے”میرے پاس تم ہو“کاریکارڈ توڑ دیا

”ارتغرل غازی“نے”میرے پاس تم ہو“کاریکارڈ توڑ دیا


لاہور،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز)”ارتغرل غازی“ نے ”میرے پاس تم ہو“ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ نے اگرچہ پاکستان میں نشر ہونے سے قبل ہی مقبولیت حاصل کرلی تھی تاہم اس ڈرامے کی مقبولیت نے اس وقت نئی حدود کو چھوا جب اسے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو میں ترجمہ کرکے نشر کیا جانے لگا۔
’دیریلیش ارطغرل‘ کو پی ٹی وی پر اردو میں ترجمہ کرنے کے بعد ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے یکم رمضان یعنی 25 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے ۔’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر پرائم ٹائم میں نشر کیا جاتا ہے اور ڈرامے کی ہر قسط نشر ہونے پر سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کے کرداروں اور کہانی پر پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔
گزشتہ 20 اقساط کے نشر ہونے کے دوران ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے حوالے سے ٹوئٹر پر متعدد بار ٹرینڈز بھی سامنے آئے جب کہ اسی ڈرامے میں مکمل اسلامی لباس میں نظر آنے والے اداکاروں کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کچھ پاکستانی مداحوں کے دل بھی ٹوٹے مگر اس کے باوجود ڈرامے کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔
اگرچہ ’ارطغرل غازی‘ نے اردو میں پہلی قسط نشر ہوتے ہی پاکستانیوں کے دل جیت لیے تھے تاہم اس ڈرامے نے پاکستان میں ابتدائی تین ہفتوں سے بھی کم وقت میں وہ اعزاز حاصل کیا جو اس سے قبل پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ نے 8 ماہ میں حاصل کیا تھا۔’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی جانب سے 8 ماہ میں بنائے گئے ریکارڈ کو محض 20 دن میں توڑ دیا۔
’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی قسط کو گذشتہ برس14 مئی کی رات 10 بجے تک یوٹیوب پر 2 کروڑ 79 لاکھ 620 بار دیکھا گیا تھا اور اس ڈرامے کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر 17 اگست 2019 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
یعنی میرے پاس تم ہو کو پہلی قسط کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے ہوئے تقریبا 9 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
’میرے پاس تم ہو‘ کو پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے کا اعزاز حاصل تھا اور اس ڈرامے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اس ڈرامے کی کہانی اور کرداروں پر بھی آئے دن سوشل میڈیا پر اس وقت تک باتیں چلتی رہتی تھیں جب تک جنوری 2020 میں ڈرامے کا اختتام نہیں ہوا تھا۔

Share:

1 comment:

Recent Posts