دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیٹ نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جا سکتا ہے، جہاں کسی سے ملنے کی اجازت نہ دی جائے، انگلینڈ جاکر بھی وہ چند دن قرنطنیہ میں رہیں، پھر وہاں بھی ٹیسٹ کرانے کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں میچز کا انتظام کرنے والے سٹاف کے ٹیسٹ لینے کے ساتھ صرف 20 فیصد تماشائیوں کو گراﺅنڈ میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے،ان کے پاس بھی کورونا فری سرٹیفکیٹ ہو،انہیں بخار چیک کرکے اند رآنے دیا جائے۔عاقب جاوید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کرکٹ سرگرمیاں شروع ہونا ضروری ہیں،اس کے لیے ایس او پیز بنائے جا سکتے ہیں۔







nice post..keep it up
ReplyDelete