سندھ میں تین روزہ”محفوظ دن“ کاآغاز،لاک ڈاون سخت
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے آج صبح کھلنے والی کریانہ، سبزی، پھل اور میڈیکل کی دکانوں کو بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کا 3 روزہ ”محفوظ دن“ کا آغاز ہوگیا اور دوپہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاون ہے جس کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں بند ہیں۔ جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے تمام سڑکیں بھی بند کردی گئیں جس کے نتیجے میں گھروں سے باہر نکلنے والے شہری پھنس گئے اور ٹریفک جام ہوگیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے مطابق دوپہر تین بجے تک میڈیکل سٹور، دودھ، بیکری، کریانہ، سبزی اور پھلوں کی دکانیں بند رہیں گی اور ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی جبکہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سے قبل صبح 8 بجے سے دوپہر 12 تک اور سہ پہر ساڑھے تین بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک کاروبار کی اجازت ہوتی تھی۔ یعنی دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاون ہوتا تھا تاہم اس بار سخت لاک ڈاون کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment