نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

مزارحضرت مام گاموں


مزارحضرت مام گاموں 


تحریر : سید فیضان عباس لاہور کا کھوجی



مسجد وزیر خان کے بغل میں ایک شاندار مزار واقع ہے جو کہ حضرت غلام محمد کا ہے۔جنھیں امام گاموں کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ امام گاموں سکھ دور میں مسجد وزیر خان کے پیش نماز اور فارسی کے شاعر تھے۔ان کا تعلق تصوف کے قادری سلسلے سے تھا۔ اور ان کی بیعت عبد اللہ شاہ بلوچ سے تھی جو مزنگ میں مدفون ہیں۔ امام گاموں نے 1828 ءمیں وفات پائی۔ ان کا مزار مسجد سے متصل باغیچی وزیر خان میں بنایا گیا۔ جو کہ سکھ طرز تعمیر کا شاہکار نمونہ ہے۔ اس کو جانے کا راستہ اکبری دروازہ کی طرف سے ہے تنگ گلیوں سے گذر کر ہی مزار تک پہنچا جا سکتا ہے۔ مسجد وزیر خان سے لاکھوں روپے کمانے والوں کو چاہئے اس مسجد کے بغل میں اس تاریخی عمارت کو بھی عوام الناس کے لئے کھولا جائے تاکہ لوگ ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کر سکیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts