نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

فراولین ڈورس لینڈویر

فراولین ڈورس لینڈویر


(تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی)


فراو ¿لین ڈورس لینڈویر جرمن گورنس۔ سردار بیگم کی وفات کے بعد علامہ اقبال ؒنے اس جرمن خاتون کو اپنے بچوں کی نگہداشت کے لیے رکھا۔ جنہوں نے اپنی ذمہ داری احسن طریق سے نبھائی۔ ڈورس منیرہ کی شادی کے بعد واپس برلن (جرمنی) چلی گئیں۔ اکثر لاہور آیا کرتیں تھیں لیکن جب زیادہ عمر ہونے کے سبب ایسا ممکن نہ رہا تو منیرہ صلاح الدین نے اپنے فرزند میاں اقبال صلاح الدین کو انھیں جرمنی سے لینے بھیجا جو انھیں اپنے بازوو ¿ں پر اٹھا کر لاہور لائے اور یہاں انہیں کے گھر میں انھوں نے اپنی زندگی کے آخری دن گزارے۔
 ڈورس احمد نے علامہ اقبال پر ایک کتاب Iqbal As I Knew Him بھی تحریر کی تھی۔ جس میں علامہ اقبالؒ کی شخصیت کے علاوہ جاوید منزل میں گزرے شب و روز بیان کیے تھے۔ ڈورس احمد کا انتقال 24 مارچ 1993ءکو لاہور میں ہوا اور مسیحی قبرستان‘ گلبرگ‘ لاہور میں ان کی تدفین ہوئی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts