پی ایس ایل میں اب اردو میں بھی کمنٹری نشر کی جائے گی
لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان “اردو” میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے مداحوں کو کھیل سے جوڑے رکھنے کے لیے ٹیلی ویژن میچ کی براہِ راست نشریات کے دوران انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں رواں تبصروں کا بھی اہتمام کیا ہے۔اس حوالے سے رمیز راجہ، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔ سابق کھلاڑیوں پر مشتمل یہ کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں 5 اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے، جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی۔
علاوہ ازیں، پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کےآخری تین میچوں کے دوران سپائیڈر کیم کے ذریعے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کے درمیان رابطہ بھی آن فیلڈ ایکشن کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرینز سےجڑے رہنے پر مجبور کرے گا۔ اس دوران گراو ¿نڈ میں موجود کھلاڑی، کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر سے محو گفتگو ہوگا۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی براڈ کاسٹ کوریج کے دوران ک ±ل 28 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔







No comments:
Post a Comment