احمد آباد ،مسافر بردار طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی
احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اڑان بھرنے کے لیے تیار مسافر بردار طیارے کے انجن میں اچانک آگ بھڑک ا ±ٹھی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرلائن ’گو ایئر‘ کی احمد آباد سے بنگلور جانے والی پرواز کے دائیں انجن میں اس وقت آگ بھڑک ا ±ٹھی جب طیارہ اڑان بھرنے ہی والا تھا۔ آتشزدگی سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طیارے کو رن وے سے ہٹا کر ایئرپورٹ پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔ریسکیو عملے نے انجن میں لگی آگ پر قابو پالیا اور ٹیکنیکل عملے نے انجن کی خرابی کو دور کرکے طیارے کو پرواز بھرنے کی اجازت دیدی۔ اس دوران تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ طیارے میں آگ باہر سے کسی چیز کے ٹکرانے سے لگی۔






No comments:
Post a Comment