جینفر گارنر سے طلاق کا اب تک افسوس ہے، بین ایفلک
لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ہالی وڈ کے نامور اداکار بین ایفلک اور ان کی سابق اہلیہ جینفر گارنر کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا تھا تاہم 2018 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔47 سالہ اداکار بین ایفلک کے مطابق جینفر گارنر سے اپنا 10 سالہ رشتہ ختم کرنا ان کی زندگی کا سب افسوسناک واقعہ ہے۔اداکار نے نیویارک ٹائمز کو دیے ایک انٹرویو میں جینفر گارنر سے اپنی شادی ختم کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔اداکار نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شادی کے پورے عرصے شراب نوشی کے عادی رہے لیکن 2015 اور 2016 کے دوران جب مسائل میں اضافہ ہوا تو ان کی یہ لت بھی بڑھ گئی جس کے باعث شادی شدہ زندگی اور بھی زیادہ متاثر ہوئی۔بین ایفلک کے مطابق انہیں آج بھی اس بات کا افسوس ہے اور وہ خود کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔اس کے باوجود ان کی کوشش یہی ہے کہ وہ اپنے ماضی کو خود پر زیادہ حاوی نہ ہونے دیں کیوں کہ اس کا منفی اثر ان کی صحت پر بھی پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے غلطیاں ہوئیں اور مجھے ان کا افسوس بھی ہے لیکن اب وقت ہے کہ ان سے سبق سیکھ کر آگے بڑھا جائے۔یاد رہے کہ بین ایفلک اور جینفر گارنر کے درمیان تعلقات کا آغاز 2004 میں ہوا، ان دونوں نے 2001 کی فلم 'پرل ہاربر' اور 2003 کی فلم 'ڈیئر ڈیول' میں کام کیا۔2018 میں ان دونوں کی طلاق ہوئی جبکہ عدالت نے بچوں کی پرورش کی ذمہ داری ماں اور باپ دونوں پر ڈالی۔







No comments:
Post a Comment