اپنے بیٹ سے ناقدین کو جواب دینے کی کوشش کروں گا، اعظم خان
میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کے صاحبزادے نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔اعظم خان نے کہا کہ اس پرفارمنس کے لیے کسی قسم کا ٹریٹمنٹ نہیں کیا گیا کیونکہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے کہ میں کیا کر سکتا ہوں، کوشش ہوگی کہ اگر مزید مواقع ملتے ہیں تو ان سے فائدہ اٹھاو ¿ں اور پرفارم کروں۔وزن کے حوالے سے سوال پر اعظم خان نے کہا کہ پچھلے چار پانچ مہینے سے میں اپنی فٹنس پر کام کر رہا تھا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کا صلہ دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں تنقید کو زیادہ نہیں دیکھتا، نظرانداز کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاہم کبھی کبھار لوگوں کی باتیں سن کر برا لگتا ہے، میں اپنے بیٹ سے ہی جواب دے سکتا ہوں اور پورے سیزن اپنے بلے سے ہی جواب دینے کی پوری کوشش کروں گا۔







No comments:
Post a Comment