لندن: حملہ آور ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے میں متعدد افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کرنے والا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کی جانب سے ٹویٹر میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افسران نے جنوبی لندن کے علاقے سٹریتھم میں ایک حملہ آور کو فائرنگ سے نشانہ بنایا جس نے متعدد افراد کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا تھا۔واقعے کے بعد جاری بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور واقعے کو دہشت سے متعلق قرار دیا گیا ہے۔بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ گولی لگنے والا حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس نے واقعے کے فوری بعد سٹریتھم میں شاپنگ سینٹر سمیت علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو علاقے سے دور نکلنے کی ہدایت کی۔سوشل میڈیا میں اس واقعے کے حوالے سے کئی ویڈیوز جاری ہوئیں جن میں سے ایک میں کسی کو سڑک پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پولیس افسران ایک کار پر اپنی بندوقیں تانے ہوئے ہیں۔







No comments:
Post a Comment