نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا ہلاکتیں2000سے تجاوز ہوگئیں،روس کی چینی شہریوں پر پابندی


کورونا ہلاکتیں2000سے تجاوز ہوگئیں،روس کی چینی شہریوں پر پابندی


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس سے مزید 136 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2004 سے زیادہ ہوگئی جبکہ روس نے چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔چین کے محکمہ قومی صحت کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ ہوبئی میں ہوئیں جو کورونا وائرس کی وبا کا مرکز ہے۔ چینی حکام نے بتایا کہ مزید 1749 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار ہوگئی ہے۔روس نے 20 فروری سے ملک میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ماسکو حکومت نے کہا کہ ملازمت، تعلیم، سیاحت یا نجی دورے پر روس آنے والے چینی شہریوں کے داخلے پر کل سے عارضی پابندی عائد کردی جائے گی اور صورتحال بہتر ہونے پر یہ پابندی ختم کردی جائے گی۔وزیراعظم میخائیل میشوسٹن نے حکم نامہ پر دستخط کردیے ہیں جس کے نتیجے میں چینی شہریوں کو ویزے کا اجرا غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے۔ روس میں دو چینی شہریوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں ڈائمنڈ پرنسس بحری جہاز پر ایک روسی خاتون کورونا سے متاثر ہوگئی ہے۔روس چینی شہریوں پر پابندی لگانے والا پہلا ملک ہے جس کے نتیجے میں اس کے اپنے قریبی اتحادی بیجنگ حکومت سے تعلقات کشیدہ بھی ہوسکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 2019 میں 110 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی اور روس نے 23 لاکھ چینی شہریوں کو ویزے جاری کیے تھے جس میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہ کورونا وائرس کی وبا کو انتہائی خطرناک صورتحال قرار دیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ اب تک قابو سے باہر نہیں ہوئی۔دوسری طرف جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ کیے گئے مسافر بحری جہاز سے مسافروں کو اتارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts