نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کوورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1868 ہوگئی


کوورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1868 ہوگئی


بیجنگ (مانیٹرنفگ ڈیسک)کوورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1868 ہوگئی جبکہ عالمی ادارہ صحت نے وبا کے پھیلاو ¿ سے تقریبات کی منسوخی، دہشت زدہ ہونا یا بحری جہاز کے حوالے سے تشویش کے بعد عالمی سطح پر بے جا رد عمل کے اظہار سے خبردار کیا ہے،جب کہ ووہان ہسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس سے چل بسے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبئی میں مزید 93 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1868 ہوگئی۔چینی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1886 کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں زیادہ تر کا تعلق ہوبئی سے ہے، نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔جنوری سے پہلی مرتبہ چین کے مرکزی شہروں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق 30 جنوری سے ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے نیچے نہیں تھے اور اس دوران 11 فروری سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہوئی تھی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts