نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ہنوئی ایشیاءکاسستاترین شہر قرار


ہنوئی ایشیاءکاسستاترین شہر قرار


ہنوئی(فارن ڈیسک)فضائی سفر کی الفا ٹریول انشورنس کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں سال 2020 کے دوران ایشیا کے 10 شہروں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ ان میں سر فہرست ویت نام کا شہرہنوئی ہے جو رواں سال کے سیاحتی سفر کے لیے سب سے سستا قرار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مطالعے کے مطابق ہنوئی کو کھانے پینے ، ہوٹلوں اور سیاحوں کی دلچسپی اور اشیائے صرف کی قیمتوں کے حوالے سے ایشیا کا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
 ایشیا کے سستے شہروں کے مطالعے کے دوران 30 شہر نامزد کیے گئے۔ ان میں ایک رات کے ہوٹل میں قیام و طعام، نقل وحمل کے اخراجات، تین اوقات کا کھانا، مشروبات، اور شہر کے پرکشش مقامات کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ اگرچہ ہنوئی ہرلحاذ سے سستا شہر نہیں مگر یہاں سفر کرکے آنے والے افراد یومیہ 18 اعشاریہ چھ ڈالر میں ایک دن گزارسکتے ہیںلاﺅس کا شہر وینٹن ایشیا کا دوسرا سستا شہر ہے جہاں آپ ان دن کم سے کم 19 اعشاریہ 24 ڈالر میں گذارہ کرسکتے ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts