نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

جی سی یونیورسٹی میں سپورٹس لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب


جی سی یونیورسٹی میں سپورٹس لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب




 ٭....یونیورسٹی سپورٹس لیگ اولمپکس اور نیشنل گیمز کیلئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرے گی

٭....تقریب میں وزیر تعلیم (ہائر ایجوکیشن)راجہ یاسر ہمایوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب ساجد ظفر ڈال کے ہمراہ سپورٹس لیگ کی وننگ ٹرافیز کی رونمائی کی۔اس موقع پر نامور سپورٹس مین جن میں کرکٹر سعید اجمل،سابق اولمپئن سمیع اللہ خان،پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنیداور سابق اولمپئن خاتون شبانہ اختر بھی موجود تھیں۔


ٍلوئر مال (نوائے درویش ) یونیورسٹی سپورٹس لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،وزیر تعلیم (ہائر ایجوکیشن)راجہ یاسر ہمایوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب ساجد ظفر ڈال کے ہمراہ سپورٹس لیگ کی وننگ ٹرافیز کی رونمائی کی۔اس موقع پر نامور سپورٹس مین جن میں کرکٹر سعید اجمل،سابق اولمپئن سمیع اللہ خان،پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنیداور سابق اولمپئن خاتون شبانہ اختر بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سپورٹس لیگ میں 59یونیورسٹیز کی381ٹیمز حصہ لے رہی ہیں لیگ میں کرکٹ،ہاکی،سکواش،ٹینس،والی بال،بیڈ منٹن،فٹ بال،باسکٹ بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلے شامل ہیں۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے بہترین کھلاڑیوں کو ایک ملین کے سکالرشپس اور نقد انعامات دیئے جائیں گے ،جبکہ ان کی بیرونِ ملک ٹریننگ کے لیے بھی انتظامات کیئے جائیں گے۔سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب کا کہناتھا کہ یونیورسٹی سپورٹس لیگ یونیورسٹیوں ،اساتذہ اور ان کے طالبعلموں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار اداکرے گی اوروہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں گے۔
راجہ یاسر ہمایوں کاکہنا ہے کہ یونیورسٹی سپورٹس لیگ(یو ایس ایل) اولمپکس اور نیشنل گیمز کے لئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹی سپورٹس لیگ سالانہ بنیادوں پر کھیلوں کی پروموشن کرے گی اور نوجوانوںکو اس طرف راغب کرے گی، اس سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوںکا رجحان پیدا ہوگا۔مجھے یقین ہے کہ اگر ایک بار یہ آئیڈیاکامیاب ہوگیا تواس سے ریونیو بھی آئے گا۔یہ سپورٹس سرگرمیوں کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہوگا۔
سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کاکہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میںسپورٹس کے لئے ہم آہنگی نہیں ہے یونیورسٹی سپورٹس لیگ ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگی، اس سے ایک دوسرے کے ساتھ مزید رابطہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اس طرح سے سٹوڈنٹس میں اپنے تعلیمی ادارے کے لئے مزید محبت پیدا ہوگی۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ کھیل ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ یونان اور مصر میں اس کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔انہوںنے کہاکہ سٹوڈنٹس کوتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دینی چاہئے۔
 اولمپئن سمیع اللہ خان کاکہنا ہے کہ یونیورسٹی سپر لیگ ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ پاکستان کوسپورٹس کے میدان میںاس قسم کے سسٹم کی اشد ضرورت ہے تاکہ عظیم کھلاڑی پیدا ہوں۔ہمارے دور میں سپورٹس مین کوتعلیمی اداروں میں باقاعدہ وظیفہ ملتا تھا۔ صباحت رفیق نے یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے بہترین سپورٹس مین کے لئے ایک ملین روپے کیش بطور سکالر شپ کا اعلان کیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts