نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ہمیشہ سے ونڈر ویمن بننے کی خواہاں تھی، جینیفرآنسٹن



ہمیشہ سے ونڈر ویمن بننے کی خواہاں تھی، جینیفرآنسٹن


لاس اینجلس (نیٹ نیوز)ہالی وڈ کی نامور اداکارہ جینیفر آنسٹن اپنے کیریئر میں کئی کامیاب کردار نبھاچکی ہیں تاہم ایک کردار ایسا ہے جو انہوں نے آج تک نہیں نبھایا البتہ اس کا انتظار شدت سے کیا۔جینیفر آنسٹن نے حال ہی میں سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اپنے نام کیا جس کے بعد میڈیا نے ان سے کیریئر کے حوالے سے مزید بات چیت کی اور مزید کرداروں کے حوالے سے سوال کیے۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ونڈر ویمن کا کردار نبھانا چاہتی تھی اور میں نے اس کا بہت انتظار بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ونڈر ویمن جیسا سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنے کا موقع تو نہیں ملا البتہ وہ دوسرے پروجیکٹس میں منفرد کردار نبھانے پر غور کررہی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق میرے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے، میں کیریئر کے اس موڑ پر اب فوکس کررہی ہوں کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں کیا کچھ کرسکتی ہوں۔جینفر آنسٹن کے مطابق میں زیادہ کامیڈی کردار نبھانے کی خواہش مند ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میں اب خوب ہنسوں اور لوگوں کو ہنساو ¿ں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts