نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے انڈیا کو 10وکٹوں سے شکست دے دی


پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے انڈیا کو 10وکٹوں سے شکست دے دی




ممبئی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا نے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں آوٹ کلاس کرتے ہوئے 10وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ممبئی میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور اوپننگ بلے باز 13 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد شیکھر دھاون کا ساتھ دینے لوکیش راہول آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 121رنزکئے۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب راہول 47رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ مجموعی اسکور میں 6رنز کے اضافے سے دھاون کی 47رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔تاہم بھارت کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب کپتان ویرات کوہلی صرف 16رنز بنانے کے بعد ایڈم زامپا کی 
گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے جبکہ شریاس آئیر بھی صرف 4رنز بنا سکے۔
164 رنز پر آدھی ٹیم کے آوٹ ہونے کے بعد رویندرا جدیجا اور ریشابھ پانٹ نے کچھ مزاحمت کی اور 49رنز کی شراک

 قائم کی لیکن دونوں بلے باز یکے بعد دیگرے 25 اور 28رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد چلتے بنے۔اس کے بعد بھارتی ٹیم 

زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 255 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے تینوں فاسٹ باو ¿لرز نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کیا اور مچل سٹارک تین وکٹوں کے ساتھ سب سے
 کامیاب باولر رہے جبکہ پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر اور فنچ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور تمام بھارتی باولرز کی خوب پٹائی کی۔مین آف دی میچ وارنر نے 112 گیندوں پر 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 128 جبکہ فنچ نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 17 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts