لاہور گیریژن پولو کلب کل شروع ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ 2020ءسپانسرڈ بائی جوبلی انشورنس کل سے گیریژن پولو کلب میں شروع ہوگا۔ لاہور گیریژن پولو کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب کے مطابق ہائی گول سیزن کا پہلا بڑا ایونٹ کافی شاندار ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ بہترین ٹیمیں کھیل رہی ہیں جن میں غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔8 سے 12 گول کے اس ایونٹ کو جوبلی انشورنس نے سپانسر کیا ہے جس پر ہم سپانسر ادارے کے شکرگزار ہیں۔
پول اے میں پی بی جی، ری ماو¿نٹس اور گارڈ گروپ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں 4 کور، میلنیم موورزاور بی این پولو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے پی بی جی کا مقابلہ ری ماو¿نٹس سے جبکہ منگل تین بجے چار کور کا مقابلہ میلینم موورز کے ساتھ ہوگا۔ اسی طرح پورا ہفتہ مقابلے جاری رہیں گے جبکہ فائنل اتوار کو ہوگا۔ پی بی جی کی ٹیم میں کیپٹن محمد ہمیر غازی، لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ، راجہ سمیع اللہ اور نکلوس اے ریسلیٹ، ری ماو¿نٹس کی ٹیم میں شاہد عمران، خوشی محمد، میجر حسیب منہاس اور عامر رضا بہبودی،گارڈ گروپ میں احمد بلال ریاض، تیمور علی ملک، حمزہ مواز خان اور مینول ایڈورڈ کرانزا شامل ہیں۔ پول بی میں چار کور کی ٹیم میں ممتاز عباس نیازی،لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس، راجہ تیمور ن دیم اور ارینسٹو ٹروٹز، میلینم موورز میں راجہ جلال ارسلان،بلال حئی، راجہ ارسلان جلیل اور ماریانو ریگل، بی این پولو ٹیم میں بابر نسیم، احمد زبیر بٹ، ثاقب خان خاکوانی اور جان ماریا ریوز شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment