نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بی کیٹیگری میں تنزلی پر دکھ ہوا تھا، بسمہ معروف



بی کیٹیگری میں تنزلی پر دکھ ہوا تھا، بسمہ معروف


کراچی (نیٹ نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے اعتراف کیا ہے کہ پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری میں تنزلی پر مجھے دکھ ضرور ہوا تھا تاہم اس تنزلی نے انہیں بہتر پرفارم کرنے کا بھی چیلنج دیا جسے انہوں نے مثبت انداز میں لیا۔قومی ویمن ٹرائینگولر ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں بسمہ معروف نے کہا کہ پچھلے سال جب انہیں سنٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں اے سے بی کیٹیگری میں ڈالا گیا تھا تو انہیں تکلیف ہوئی لیکن اس کے بعد انہوں نے اور بہتر کرنے کا چیلنج لیا۔ بسمہ معروف نے کہا کہ ڈومیسٹک ہو یا انٹرنیشنل، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلیں، امید ہے ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کریں گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھے نتائج دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ندا ڈار حال ہی میں آسٹریلیا میں کھیل کر آئی ہیں اور انہیں آسٹریلیا کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے جس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ میں بہت فائدہ ہوگا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts