نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کراچی میں نئے سال کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ



کراچی میں نئے سال کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی پہلی بارش ہوئی اور سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور بارش کی پیش گوئی بھی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے دو روز تک سردی میں مزید اضافہ کا امکان ہے اور درجہ حرارت کم ازکم 7 سے 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی میں 2020 کی پہلی بارش ہوئی جہاں ملیر ہالٹ اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی اور شہر کا درجہ حرارت مزید گرگیا جبکہ سردی کی یہ لہر مزید ایک ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔
 شدید بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts