سکواش کے میدان میں پاکستان آرمی کا کردارقابل تحسین ،جان شیر
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دل گہرائیوں سے مبارکباد
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کاکہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوبارہ پاکستان آرمی کے چیف آف آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) مقرر ہونے پر دل گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جان شیر خان نے کہا کہ پاکستان کی افواج دنیا بھر کی مانی ہوئی افواج ہیں جنکی مثال کہیں نہیں ملتی۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی امن و امان کی صورت حال کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو وہاں پر پاک افواج اپنا بھر پور کردار ادا کرتی ہے۔ اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک مرتبہ پھر ایسی عظیم فوج کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔پاکستان آرمی نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سپورٹس سرگرمیوں میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں جسکی مثال حا ل ہی میں پشاور میں33ویں نیشنل گیمز پرامن طور پر منعقد کراونے کے ساتھ ساتھ دیگر سپورٹس اور بالخصوص سکواش کے انٹر نیشنل ٹورنامنٹس میں باہر ملک سے پلیئرز کی بھر پور شرکت ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ (نشان امتیاز ملٹری) اور جنرل ندیم رضا (ہلال امتیاز ملٹری) چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) خود بھی سکواش کے بہت اچھے کھلاڑی رہ چکے ہیں اور سکواش کے بارے میں کافی علم رکھتے ہیں۔ دیگر سپورٹس اور بالخصوص سکواش کے میدان میں پاکستان آرمی کا جو کردار ہے وہ قابل تحسین ہے اور امید کرتا ہوں کہ پاکستان آرمی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ (نشان امتیاز ملٹری) اور چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ندیم رضا (ہلال امتیاز ملٹری) کے زیر سایہ یوں ہی پاکستان بھر میں سکواش کو سپورٹ کرتی رہے گی تا کہ سکواش دنیا بھر میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔







No comments:
Post a Comment