نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

فوزی خواجہ مسلسل دوسری بار ایشیا رگبی کے وائس پریذیڈنٹ منتخب



فوزی خواجہ مسلسل دوسری بار ایشیا رگبی کے وائس پریذیڈنٹ منتخب


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ کو مسلسل دوسری بار ایشیا رگبی کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا رگبی کی کونسل میٹنگ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں منعقد ہوئی جس میں متحدہ عرب امارات کے قیس عبداللہ ال دہلائی کو ایشیا رگبی کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔

 پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید نے نومنتخب صدر ایشیا رگبی قیس عبداللہ ال دہلائی اور نائب صدر فوزی خواجہ کو مبارکباد دی۔ عارف سعید کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایشیا میں رگبی کو مزید فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ فوزی خواجہ پچھلی کمیٹی میں بھی نائب صدر تھے اور اس بار بھی کمیٹی نے انہیں پاکستان کی طرف سے ایشیا رگبی کا نائب صدر منتخب کیا ہے۔ 

نومنتخب نائب صدر ایشیا رگبی فوزی خواجہ کا کہنا تھا کہ میں ایشیا رگبی اور اپنے صدر عارف سعید اور سب کا شکر گزار ہوں۔ امید ہے کہ ہم پاکستان میں رگبی کو مزید فروغ دیں گے۔ پاکستان میں رگبی سب سے زیادہ پھیلنے والی کھیلوں میں شامل ہے۔ 
Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts