نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پنجاب میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

 پنجاب میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا





لاہور(نوائے درویش)پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، بچی کی عمر 21 ماہ ہے، بچی تین ماہ قبل خاندان کے ہمراہ رحیم یار خان منتقل ہوئی تھی۔رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ابتدائی طور پر بچی کے دونوں ہاتھ اور پاؤں پولیو سے متاثر ہوئے جبکہ بچی کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ نئے کیس کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں 26 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، بچہ جون میں فالج کا شکار ہوا تھا جس کے بعد نیشنل لیبارٹری نے وائرس کی تصدیق کی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts