نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

عبدالحمید میموریل ٹورنامنٹ،پاک لائنز اکیڈمی فاتح

  عبدالحمید میموریل ٹورنامنٹ،پاک لائنز اکیڈمی فاتح







انڈر13فائنل میچ میں پاک لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز بنائے جبکہ حریف ٹیم 134 رنز بناسکی

انڈر16 فائنل میچ لاہور کرکٹ اکیڈمی اور پاک لائنز کے درمیان کھیلا گیا یہ مقابلہ پاک لائنز اکیڈمی نے81 رنز سے جیت لیا


لاہور(نوائے درویش) عبدالحمید میموریل انڈر13 ٹی ٹوینٹی لیگ فائنل پاک لائنز اکیڈمی نے جیت لیا۔ پاک لائنز اکیڈمی نے یہ مقابلہ ایک سکور سے جیتا۔فائنل میچ عبدالقادر اکیڈمی اور پاک لائنز کے درمیان کھیلا گیا۔پاک لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز بنائے جبکہ حریف ٹیم 134 رنز بناسکی۔پاک لائنز کےسرفراز ریاست تین، اریب عارف59،محمد علی جونیئر26،محمد طیب7،شہبازعلی16،شہروز بابرنے5 رنز بنائے۔عبدالقادر نے جب بیٹنگ شروع کی توحماد آصف صفر، عبدالمعید صفر، موسی خان55، بلال طاہر، افتخار علی16،سیف صابری5،ہارون خان14،علی ایمان شاہ7، محمد اسد1 نے ایک سکور کیا۔میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض شاہد دیوان اور ذوالفقار علی نے سرانجام دیے،59 رنز بناکرمین آف دی میچ اریب عارف رہے۔

انڈر16 فائنل میچلاہور کرکٹ اکیڈمی اور پاک لائنز کے درمیان کھیلا گیا یہ مقابلہ پاک لائنز اکیڈمی نے81 رنز سے جیت لیا۔پاک لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں184 رنز بنائے، مد مقابل ٹیملاہور اکیڈمی نے103 رنز بنائے۔پاک لائنز کے طاہر علی مین آف دی میچ رہے،چیف گیسٹ خواجہ ندیم ،وسیم رئوف کچلو،چوہدری عبدالستار  نے وونگ ٹرافیاں دیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts