آئمہ کی سالگرہ، اہل قلم نے تقریب یادگاربنادی
خواجہ جمشید امام ، طارق جاوید ، ریاض احمد احسان ، محمد نواز کھرل ، ڈاکٹر چوہدری محمد تنویر سرور ، بی اے شاکر ، سید فراست بخاری ، طارق کامران ، حامد انوار ، فرح شیخ ، سید عارف نوناری ، اقبال درویش ، ڈاکٹر علی سقراط ، عبداللہ خان ، محمد عثمان جٹ کی شاعرہ کرن وقار کی بیٹی کے لئے نیک تمنائیں
لاہور(نمائندہ نوائے درویش :طارق کامران،تصاویر نفیس قادری) ننھی آئمہ کی سالگرہ کواہل قلم نے یادگار بنادیا۔
بڑے لوگوں کی سالگرہ تواہتمام سے منائی جاتی ہے لیکن کسی چھوٹی سی پیاری پری کی سالگرہ ہواوراسے ادبی لوگ اور اہل قلم یادگار بنادیںیہ بہت کم ہوتا ہے۔ میٹیکس ریسٹورنٹ میں معروف شاعرہ کرن وقار کی بیٹی کی سالگرہ میں اہل قلم کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ننھی پری آئمہ وقار کی پہلی سالگرہ کی تقریب ایک مقامی حال میں منعقد کی گئی جس میں ادیب، شاعر، اہل قلم اور احباب کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور ماں بیٹی کو مبارک باد پیش کی۔ اس شاندار اور یادگار تقریب میں جن احباب نے شرکت کی ان میں خواجہ جمشید امام ، طارق جاوید ، ریاض احمد احسان ، محمد نواز کھرل ، ڈاکٹر چوہدری محمد تنویر سرور ، بی اے شاکر ، سید فراست بخاری ، طارق کامران ، حامد انوار ، فرح شیخ ، سید عارف نوناری ، اقبال درویش ، ڈاکٹر علی سقراط ، عبداللہ خان ، محمد عثمان جٹ ، شامل تھے۔
شرکا نے آئمہ وقار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر شاعرہ کرن وقار نے احباب کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ میں تقریب میں شرکت کرنے والے دوستوں کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں۔اس موقع پر ننھی آئمہ کے لئے سب نے نیک تمناﺅں کااظہار کیااور درازی عمر کی دعا کی۔







No comments:
Post a Comment