نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع  کے انتقال پر اظہار افسوس


راولپنڈی(نوائے درویش رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور سعودی قیادت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر کی دعا کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال سے پاکستان اور پاک فوج ایک سچے دوست سے محروم ہوگئی، وہ دونوں ملکوں کے مابین مثالی بھائی چارے کی ایک روشن علامت تھے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts